پلوامہ اور بانڈی پورہ کے علاقے باغ میں فوج کے سخت سردی کی تاریک راتوں میں سرچ آپریشن 

0
27

مقبوضہ کشمیر:پلوامہ اور بانڈی پورہ کے علاقے باغ میں فوج کے سخت سردی کی تاریک راتوں میں سرچ آپریشن ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرکے اضلاع پلوامہ اور بانڈی پورہ کے علاقے باغ میں فوج نے محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کئے ہیں۔

سری نگر سے آمدہ اطلاعات کےمطابق ہفتے کی شام جنوبی ضلع پلوامہ کے چندگام تہب علاقے میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کے 55 آر آر اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے چندگام تہب علاقے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور تلاشی مہم شروع کر دی۔

اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعے کو فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر جنرل بس اسٹینڈ اور باغ بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔بانڈی پورہ کے جنرل بس اسٹینڈ اور باغ بانڈی پورہ کو فوج نے اس وقت محاصرے میں لیا جب فوج کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خبر ملی جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جمعے کی رات تک عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ۔کشمیر کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر پر جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے فائرنگ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا- 

اس سے قبل جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے بمہامہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان فیاض احمد میر ولد ثنا ء اللہ میر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فیاض حزب المجاہدین کا ایک سرگرم کارکن ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ ، کپواڑہ اور بڈگام میں بدھ سے جاری ایک آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے شہریوں کو تشدد اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
بدھ کی شام پلوامہ کے علاقے اَرِیہال،کریم آباداورچنڈھارہ اور شمالی ضلع کپواڑہ کے علاقے کرہامہ، لال پورہ،مُقم لولاب میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی۔جو کہ جمعرات کے روز رات کو ختم ہوئی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے کہا کہ راشٹریہ رائفلز، جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے خفیہ اطلاع کے بعد بڈگام کے آراپورا، چاڈُورا میں مشترکہ مہم شروع کی۔

Leave a reply