بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا

0
37

سری نگر: بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود کشمیری نوجوان سماجی کارکن شہلا رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں۔ اگر ان کی بات غلط ہے تو قابض اہلکار اور حکومت تحقیقات کرائے وہ ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ کشمیر کی بیٹی شہلا رشید نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوج ، کشمیری نوجوانوں کو گھر سے اٹھا کر لے گئی اور اسپیکر کے ذریعے سب کو ان کی آہ و پکار سنائی گئی۔ ان نوجوانوں پر انسانیت سوز ظلم وستم کیا گیا جس کی صدائیں پوری وادی میں جان بوجھ کر سنائی گئیں جس کا مقصد خوف اور دہشت کا بازار گرم کرنا تھا۔

بھارتی حکومت اور فوج کی ہٹ دیکھیں کہ شہلا رشید کی طرف سے حقائق کی تحقیقات کرنے کی بجائے بھارتی حکومت اور فوج نے انہیں جھوٹا قرار دیا ۔ جس کے جواب میں وہ اب کہتی ہیں کہ اگر وہ غلط ہیں تو ان پر قابض فوج مقدمہ کرے تاکہ وہ عدالت کے سامنے ثبوت رکھیں گے اور پھر پتا چل جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ ۔ شہلا رشید کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور کشمیری رہنماوں نے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بربریت قرار دیا ہے

Leave a reply