ظالم ، قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کو عید کی نماز پڑھنے سے روک دیا ،بھارتی فوجی جوتوں سمیت مساجد میں گھس آئے ، تالے لگا دیئے گئے

0
80

سری نگر : ہندو کی گندی ذہنیت ننگی ہوگئی ، ہندو کی مسلمان اور اسلام دشمنی صہونیوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ، اطلاعات کے مطابق بھارتی ظالم ، قابض افواج نے عیدالاضحیٰ‌کے مبارک موقع پر کشمیریوں کوعید کی نماز پڑھنے سے روک دیا ، مقوضہ کشمیر سے اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کسی کشمیری کو مساجد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا . بھارتی فوجی جوتوں سمیت مسجدو‌ں میں گھس کر بیٹھے ہوئے ہیں اور مساجد کو تالے لگا کر کشمیریوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا

اس سلسلسے مٰیں مقبوضہ کشمیر سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔اس لیے ڈر ہے کہ کہیں کشمیری بپھر نہ جائیں اور حالات مزید خراب ہوجائیں

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئےتھے۔واضح رہے کہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

Leave a reply