بھارتی حکومت سے کرتار پور راہداری از سر نو کھولنے کا مطالبہ

0
28

متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے انتظامات بارے اعلی سطحی اجلاس ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،سی او کرتار پور ،ترجمان بورڈ عامر ہاشمی اوردیگر نے شرکت کی،ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اورچیرمین بورڈ کی ہدایات پر کوآرڈنیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے بھی اس بارے میں اجلاس منعقد ہوئےوفاقی وزیر نورالحق قادری اورڈاکٹرعامر کی ہدایات پر انتظامات مکمل کرلیے بھارت سے تین ہزار سکھ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئیں گئے،مہمان کرتارپور بھی آسکیں گے ننکانہ صاحب بھی آسکیں گے

رانا شاہد سلیم ایڈیشنل سیکرٹری شیراءنز، محمد عمران گوندل ڈپٹی سیکرٹری شیراءنز، سردار امیر سنگھ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوآرڈی نیشن میٹنگ بڑی کامیاب رہی، جس میں گورو نانک دیو جی کے جنم دن تقریبات کے شیڈول، سکھ یاتریوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات و دیگر معاملات زیر بحث لائے گئے .تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی ادارے، ضلعی حکومتیں متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے بھارتی اڑھائی ہزار کے قریب سکھ یاتریوں سمیت مجموعی طور پر دنیا بھر سے آنے والے چودہ ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے علاوہ انہیں پاکستان میں طعام، قیام، میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، لاہور، ننکانہ صاحب، حسن ابدال، کرتار پور ، ایمن آبادکے گورودواروں میں سکھ یاتریوں کو موسمی اثرات سے محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور کورونا وباءسے بچاﺅ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

ایڈیشنل سیکرٹری شیراءنز کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران گوندل کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ دوران اجلاس چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد و دیگر شرکاءکے سامنے پیش کی ہے، جس پر سبھی شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،پاکستان اور بھارت کے مابین طے شدہ پروٹوکول کے مطابق 3000سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی کی جانب سے ویزے جاری کئے جائیں گے، شیڈول کی روشنی میں بھارتی سکھ شہری پاکستان یاترا کے لئے واہگہ چیک پوسٹ کے راستے 17نومبر کو لاہور پہنچیں گے، انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے براہ راست گورودورہ جنم استھان ننکانہ صاحب لے جایا جائے گا، سکھ یاتری 18نومبر کو ننکانہ صاحب کے مقامی گورودواروںکی یاترا کریں گے اور 19نومبر کو جنم دن کی مرکزی تقریب ”بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب “ میں شریک ہوں گے، 20نومبر کو گورودقرہ سچا سودا کی یاترا کریں گے ۔21نومبر کو گورودوارہ پنجہ صاحب ، حسن ابدال جائیں گے 22نومبر کو حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور23نومبر کو گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے، 24نومبر کو لاہور میں قیام کے بعد 25نومبر کو گورودوارہ دربار صاحب کرتار پورکی یاترا کے لئے جائیں گے اور وہاں رات قیام کریں گے، 26نومبر کو گورودوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرتے ہوئے سکھ یاتری لاہور واپس آئیں گے اور رات لاہور میں قیام کے بعد11ویں روز 27نومبر کو اپنے وطن بھارت چلے جائیں گے،

سردار امیر سنگھ،پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت ملک بھر کے فنکشنل گورودواروں میں تزءین و آرائش، مرمت کے کام جاری ہیں، پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ کمیونٹی اور دیگر غیر مسلموں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے، جس کا بھارت میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے،بھارت سمیت دنیا بھر سے گورونانک دیو جی کی جنم دن تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والی سکھ سنگتوں کو خوش آمدید کہتے ہیں. پریس بریفنگ میں ترجمان بورڈ عامر ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت سے کرتار پور راہداری از سر نو کھولنے کا مطالبہ کر دیا سردار امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے،واہگہ چیک پوسٹ کے زریعے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتار پور یاترا کرواءیں گے،مہمان یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جائیں گے، پاکستانی عوام، پی ایس جی پی سی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام استقبال کے لیے تیار ہیں.

کرتار پور راہداری منصوبے کے تفصیلی آڈٹ کا حکم

کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے سے انکار کر دیا

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

Leave a reply