بھارتی ہیکرزنے پاکستان ریلوے کے نظام پرحملہ کردیا

0
31

اسلام آباد : بھارتی ہیکرزنے پاکستان ریلوے کے نظام پرحملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے کے آئی ٹی سرور پر بھارتی ہیکرز کے حملے نے پاکستان ریلوے کا نظام درہم برہم کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دن گزرنے کے باوجود آئی ٹی سسٹم بحال نہیں کیا جا سکا ہے۔

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مسئلہ جلد حل کرنے اور سسٹم کو ہیکرز سے بچانے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کمپیوٹر سسٹم کے بند ہونے کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے ۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر ڈیٹا بھارتی ہیکروں کی نظروں میں آ سکتا ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ایکسپرٹس نے سر جوڑ لیے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مسلہ جلد حل کرنے اور سسٹم کو ہیکرز سے بچانے کا ٹاسک دے دیا۔ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے آئی ٹی افسران مین سرور میں بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے اور اسکے حل میں تاحال ناکام ہیں۔

Leave a reply