لاہور(خالدمحمودخالد) مئی میں پاک بھارت جنگ میں شکست کھانے کے باوجود بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی افسران کو نوازنے اور انہیں ترقیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کےڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کو گزشتہ روز بھارت کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف کے نئے عمدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ ڈی جی ایم او کے عہدے پربھی برقرار رہیں گے۔

ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ بھارتی فوج کے آپریشنز اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹس کی نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کی نئے عہدے پر تقرری کو بھارتی فوج میں سب سے اہم تقرریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل جنرل گھئی کو 4 جون کو، بھارتی فوج کے اہم اتم یودھ سیوا میڈل (UYSM) سے بھی نوازا گیا۔

Shares: