اتراکھنڈ: جمعرات کی صبح اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا جس میں چار سیاح جان کی بازی ہار گئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل چھ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ دو افراد زخمی حالت میں بچ گئے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ریاستی دارالحکومت دہرادون سے ہرسل ہیلی پیڈ کی جانب رواں دواں تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر سیاحوں سے بھرا ہوا تھا جو کہ ممکنہ طور پر چار دھام یاترا کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج، اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔