بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

0
31
بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ #Baaghi

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرون سے خوفزدہ بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو بھی ڈرون سے ڈرا دیا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے رہائشی علاقے میں ایک ڈرون نے پرواز کی ہے، بھارت نے یہ معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور اس ضمن میں بھارتی حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے رہائشی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت کو لے کر سیکورٹی خدشات ظاہر کیے ہیں

اطلاعات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے علاقہ میں ڈرون کی نقل و حرکت گزشتہ ہفتے 26 جون کو دیکھنے میں ملی، یہ پہلا موقع ہے جب اتنے سخت ترین سیکورٹی والے علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت کی بھارت نے پاکستان کو اطلاع دی

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت پر بھارت کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے کی تصدیق کی ہے، بھارت نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر احتجاج درج کرایا ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان کا دفتر خارجہ جلد اس حوالہ سے بیان جاری کرے گا

واضح رہے کہ 26 جون کو ہی جموں کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملے ہوئے تھے, باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جموں میں فضائیہ کے اڈے پر پانچ روز قبل حملہ ہوا تھا جسے ڈرون حملہ کہا گیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ٹیم نے جموں کے بھارتی فضائیہ کے اڈے کے دورہ کیا اور ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کیں، دھماکوں میں بھارتی فضاییہ کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں ہو سکی، این آئی اے کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے، پہلے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دوسرا دھماکہ کھلے علاقے میں ہونے کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا، البتہ بھارتی فضائیہ کے دو جوان زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا،واقعہ کے بعد بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ، فضائیہ اور دیگر ایجنسیاں حملے کی تحقیقات کررہی ہیں ۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے ۔ اس ڈرون حملے کے بعد پٹھان کوٹ ، امبالہ ، اونتی پور سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

Leave a reply