انڈین ہائی کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0
22

انڈین ہائی کمیشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

باغی ٹی وی :پاکستان میں سزا مکمل کرنے والے بھارتیوں کی رہائی کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی،

عدالت نے دفتر خارجہ اور وزات داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،انڈین ہائی کمیشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،بھارتی قیدی بجو ڈنگ ڈنگ، وگیان کمار، ستیش بھوگ، سونو سنگھ، جسپال، یسپال اور کاکا شامل ہیں،

بیرسٹر شاہنواز نون نے کہا بھارتی قیدی پاکستان کے جیلوں میں قید ہیں، بھارتی قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود بھی پابند سلاسل ہیں،عدالت سزا مکمل کرنے والے بھارتیوں کی فوری رہائی کا حکم دے،سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو زیر حراست رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،

عدالت متعلقہ اداروں کو بھارتی شہریوں کی رہائی کا حکم دے،عدالت نے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی،

Leave a reply