بھارتی خاتون لاہوری لڑکے کی دیوانی، اکیلی سرحد پار کر کے پاکستان آئی اور عدالت میں شادی کر لی
بھارت سے آئی خاتون ندا نے لاہور کے لڑکے فہد سے شادی کرلی،سوشل میڈیا پر دوستی ہونے کے بعد خاتون نے اپنی محبت کو پا لیا ،پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار خاتون نے پاکستان آتے ہی نکاح کر لیا ،پریمی جوڑے نے نکاح کیا اور گھر والوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بھارتی خاتون ندا کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتی تھی، مجھے پاکستان بہت پسند ہے، میں اپنے شوہر سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ اسکے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، ایڈووکیٹ علی اکبر نے بھارت سے آئی خاتون کا نکاح کروایا ،اور کہا کہ نکاں کے بعد خاتون کی پاکستانی شہریت کے لئے درخواست دی جائے گی،بھوپال مدھ پردیش سے آنے والی خاتون گریجویٹ ہے اور بچوں کو پڑھاتی تھی، جبکہ دولہا لاہور میں ایک نجی کمپنی کے میں ملازمت کرتے ہیں
بھارت سے پاکستان آئی خاتون ندا کے والد کی موت ہو چکی ہے، اس نے پاکستان آنے کا سفر اپنی والدہ کے مشورے سے کیا اور شادی بھی کر لی، وکیل شہریت ایکٹ 1951 کے سیکشن 10 کے تحت ندا کی پاکستانی شہریت کو حاصل کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، جلد ہی ایک درخواست جمع کروانے کا منصوبہ ہے۔فی الحال، ندا اور فہد لاہور میں رہ رہے ہیں، خاندانی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، اور دوستوں اور رشتہ داروں سے شادی کی مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط
طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں
بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت
رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس
پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین
سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی