متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش

متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارت میں شہریوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش کی لیکن انہیں راستے میں‌ روک دیا گیا، پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو مودی کے گھر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی. احتجاج کے موقع پر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موجود تھی، احتجاج کرنے والوں کی ڈرون سے بھی نگرانی کی گئی، بھارتی دارالحکومت کے علاقے جورباغ کے درگاہ شاہِ مردان سے شہریوں نے جلوس کا آغاز کیا اور مودی کے گھر کی طرف مارچ کیا، پولیس نے مظاہرین کو گھر سے دور روک دیا.سابق صدرنشین قومی کمیشن برائے اقلیتیں وجاہت حبیب اللہ بھی احتجاج میں شریک ہوئے. شہریوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ شہریت ایکٹ فوری واپس لیا جائے، مظاہرین میں ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے. دہلی میں جامع مسجد کے پاس متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا،جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے اراکین اسمبلی الکا لامبا اور سابق دہلی رکن اسمبلی شعیب اقبال نے بھی شرکت کی، الکا لامبا نے بی جے … متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارتی وزیراعظم کے گھر کے گھیراؤ کی کوشش پڑھنا جاری رکھیں