انسانی سمگلنگ کا شبہہ،300 بھارتی مسافروں والا طیارہ فرانس نے روک لیا
انسانی سمگلنگ کا شبہہ، فرانس نے 300 بھارتی مسافروں والا طیارہ روک لیا، طیارے کو اتار کر 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
فرانس نے جس طیارے کو روکا وہ متحدہ عرب امارات سے نکاراگوا جا رہا تھا، خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کو فرانس میں انسانی سمگلنگ کے شبہہ میںروکا گیا،طیارے میں 300 بھارتی مسافر سوار تھے،طیارے کو ایک گمنام اطلاع پر روکا گیا، پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر دفتر کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے کے خدشے کے حوالہ سے ایک اطلاع ملنے کے بعد طیارے کو روکا گیا، جس کے بعد قومی انسداد منظم جرائم یونٹ نے تحقیقات کیں
فرانس نے جو طیارہ روکا وہ A340 طیارہ ہے، جو رومانیہ کی کمپنی لیجنڈ ایئرلائنز چلا رہی ہے، طیارے کو وتری ایر پورٹ پر اتارا گیا جہاں اس میں ایندھن بھی بھرا گیا،اس دوران طیارے سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا،خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ منظم جرائم میں مہارت رکھنے والا یونٹ انسانی سمگلنگ کے حوالہ سے تحقیقات کر رہا ہے،ایئر پورٹ پر باقی مسافروں کو سہولیات دی گئیں، طیارے میں سوار کچھ مسافر غیر قانونی تارکین وطن بھی تھے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ طیارہ تکینیکی بنیادوں پر اترا تو پولیس نے فوری دھاوا بول دیا اور دو افراد کو گرفتار کر لیا
واقعہ پر بھارتی سفارتخانے نے ردعمل میں کہا ہے کہ سفارتخانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،فرانسیسی حکام نے ہمیں اطلاع دی کہ دبئی سے نکاراگوا جانے والی پرواز کو 303 افراد کے ساتھ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے فرانسیسی ہوائی اڈے پر روکا گیا ہے،
خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی
بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے