معطل مسلمان کانسٹیبل نے نوکری بچا لی اور داڑھی منڈوا دی
مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکمرانوں کی سختیوں اور بچوں کا پیٹ پالنے کی مجبوری کے پیش نظر بلآخرمعطل بھارتی مسلمان کانسٹیبل نےداڑھی منڈوا دی جس کے بعد اسے نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار انتشار علی کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا تھا۔ پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیاتھا اوروہ داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔