قطری عدالت نے بھارتی نیوی کے سابق آٹھ اہلکاروں کو سنائی سزائے موت

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
indian

قطر کی عدالت نے بھارتی نیوی کے آٹھ اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی

قطری عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت کا فیصلہ ہمارے لئے حیران کن ہے، ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ہم قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں اور تمام قانونی آپشنز پر غور کر رہے ہیں،ہم اس معاملے کو اہم سمجھ رہے ہیں، قونصلر اور قانونی مدد فراہم کرنے کے علاوہ معاملہ قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو قطری عدالت نے سزا سنائی وہ قطر میں الدہرہ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، جنہیں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،آٹھوں بھارتی نیوی کے سابق افسران ہیں،وہ بڑے بھارتی جنگی جہازوں کی کمان سنبھالتے تھے، وہ قطر کی مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی ایک نجی فرم دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوی کے سابق اہلکاروں کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد ہوئی، آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آٹھوں اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی،

کرپشن کے الزام میں بھارتی نیوی کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

بھارتی فوج کے بعد نیوی میں بھی کرونا پھیل گیا

ایک بارمیں اور ائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی،عدالت میں ایسا کس نے کہہ دیا؟

جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

جنگی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں سربراہ پاک فضائیہ کی پرواز

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from بین الاقوامی