fbpx

بھارتی نیوی کے جہاز میں آتشزدگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کے جہاز میں اچانک آگ لگ گئی

بھارتی نیوی کے جہاز میں آگ آج ہفتے کی بصح لگی، بھارتی نیوی کے جنگی جہاز آئی این ایس وکرم آدتیہ میں آگ اس وقت لگی جب وہ لنگر انداز تھا، آگ لگنے سے جہاز کو نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، آگ لگنے کی تھوڑی دیر بعد بحریہ کے اہلکاروں نے آگ کو بجھا دیا

بھارتی بحریہ کی جانب سے آتشزدگی کے واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے اور جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی اسٹاف نے جنگی جہاز کے حصے سے دھواں نکلتے دیکھا جس میں ملاحوں کے لیے رہائش تھی جہاز کے ڈیوٹی اہلکاروں نے آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر کام کیا۔ اس کے بعد تمام اہلکاروں نے بھی اس می مدد کی اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے

دوسری جانب جنگی جہاز میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، یہ وہ جہاز ہے جسے روس سے انڈیا نے 2013 میں خریدا تھا

ایک بارمیں اور ائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی،عدالت میں ایسا کس نے کہہ دیا؟

جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

جنگی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں سربراہ پاک فضائیہ کی پرواز

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.