مقبوضہ کشمیر، گورنرکے مشیر نے استعفیٰ دے دیا

0
25

مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے بھارت کے زیر انتظام علاقہ بننے سے ایک دن پہلے گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر کے وجے کمار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دوسرے روز بھی ہڑتال

بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کے وجے کمار آج اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ وجے کمار گورنرکے مشیر مقرر ہونے سے قبل 1998-2001 کے دوران مقبوضہ وادی میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وجے کمار نے دہلی روانگی سے قبل کسی سے بھی ملاقات نہیں کی۔

مقبوضہ کشمیر:لاک ڈاون کا87 واں دن، یورپی وفد کا دورہ مگرپھربھی ظلم ہے جاری

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سرینگر میں یونین ٹریٹیری کا دن منایا جائے گا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

یاد رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔

Leave a reply