بھارتی پارلیمنٹ میں چالیس فیصد سے زائد مجرم اراکین پارلیمنٹ

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں سے چالیس فیصد پرمقدمات درج ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں مودی کی پارٹی بی جے پی کو کامیابی ملی ہے. نئی پارلیمنٹ میں چالیس فیصد سے زائد اراکین پر قتل اور زیادتی جیسے مختلف مقدمات قائم ہیں. سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی ملزم بھی بھارت میں الیکشن جیت چکی ہے. کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ کو قتل عام اور ڈکیتی سمیت 204 مقدموں کا سامنا ہے، الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے والے 543 اراکین اسمبلی میں سے 233 پر مقدمے چل رہے ہیں .بھارتیہ جنتا پارٹی کے 303 نو منتخب اراکین میں سے 116 کے خلاف مقدمے چل رہے ہیں۔اسی طرح، کانگریس کے 52 میں سے 29 پر مقدمات قائم ہیں.