بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

0
67

پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، غیر ملکی خاتون سے دو پولیس اہلکار پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ میں دو پولیس اہلکار کرغزستان سے آنے والی خاتون کے ساتھ پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے، خاتون کی جانب سے شکایت پر دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

کرغزستان کی رہائشی خاتون نے متھرا شہرا میں تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا کہ کہ وہ لکھنو جار رہی تھی راستے میں اس کی ملاقات آگرہ فورٹ پر تعینات سپاہی دھرمیندر سے ہوئی، اس نے ویزہ بنوانے کا کہا اور زیادتی کی، ساتھ ہی اس نے ویڈیو بھی بنا لی، جس کی وجہ سے وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور کئی باز زیادتی کی، پولیس اہلکار نہ صرف خود زیادتی کرتا رہا بلکہ اپنے دوست آکاش پوار کو بھی لے آتا تھا جس نے میرے ساتھ زیادتی کی.

بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی

پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلف مقدمہ درج کر لیا ہے، غیر ملکی خاتون سیاح کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اسے انصاف ملے گا،

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں گزشتہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا خاص طور پر 2012 میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو بعدازاں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ بھات میں 2007 سے 2016 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں ہر گھنٹے میں جنسی زیادتی کے 4 کیسز ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 15 سال تک کی عمرکی 27 فیصد لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ 2017ء میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کیا۔

چھ ماہ میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے 24 ہزار سے زائد واقعات

واضح رہے کہ بھارت میں بچوں‌ کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اس قبیح جرم کے مرتکب ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے قانون میں‌ ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے. 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لئے پاکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ایکٹ میں بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزا کی جائے گی.

جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

Leave a reply