بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

سرینگر (اے پی پی) بھارتی پولیس نے ممتاز کشمیری صحافی قاضی شبلی کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے سے معروف صحافی قاضی شبلی کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قاضی شبلی جو خبروں کی ایک ویب سائیٹ کے ایڈیٹر ہیں کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد قصبے کے شبیر باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا ہے۔ ایک صحافی نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے قاضی شبلی کو بلا جواز طورپر گرفتار کیا ہے اور انہیں عدالت میںبھی پیش نہیں کیا گیا ۔ قاضی شبلی تنازعہ آزادی صحافت اورمقبوضہ کشمیرمیں ذرائع ابلاغ پر عائد قدغنوں کے خلاف موقف رکھنے اور کشمیر کے بارے میں اپنی غیر جانبدارنہ تحریوں کے باعث مشہور ہیں ۔ ماضی میں بھی ان سے ان کی تحریروں بارے پوچھ گچھ کی جاتی رہی ہے۔ قاضی شبلی آزادی پسند رہنماءقاضی احمد یاسر کے بھائی ہیں۔ قاضی یاسر پہلے ہی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.