بھارتی سازشیں ہوئی ناکام، ٹویٹر نے کیا بڑا فیصلہ

0
29

پاکستان کے خلاف بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں، پاکستان نے ایسا کام کر دیا کہ مودی بھی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے، معاہدہ ہوا ہے کہ ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا،

چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی نے امریکہ میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی،ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا، ملاقات میں ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا جس کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی،ٹویٹر کسی کا اکاؤنٹ بلا وجہ بند نہیں کرے گا.

قانون دان اظہرصدیق نے بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370کی معطلی کو چیلنج کیا تھا ،اظہر صدیق نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بھی بھارتی مظالم کو اجاگر کیاتھا، ٹویٹر نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا .

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

واضح رہے کہ کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

Leave a reply