بھارتی سپریم کورٹ ، کشمیر کے حوالہ سے درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

0
23

بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو جواب داخل کرانے کیلیے 4ہفتوں کی مہلت دے دی،آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب 13نومبر کو ہوگی

 

قبل ازیں سولہ ستمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت  دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی.

بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں بھارت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

Leave a reply