بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ،2 کھلاڑی کرونا کا شکار

0
31

بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ،2 کھلاڑی کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ، 2 بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز بنگلور میں آج ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے بھارتی لیگ کے بعض ملکی و غیر ملکی کھلاڑی پہلے ہی ایونٹ سے دستبردارہو چکے ہیں

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں، اسی طرح اموات بھی ہو رہی ہیں عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں اضافے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارتی لیگ چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

 

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

Leave a reply