بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں کشمیر،لداخ کی تقسیم کیلیے نئے قانون کے اطلاق پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کےذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،دو کٹھ پتلی آمرمسلط کرکے بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت جدوجہد سے روکنا چاہتا ہے،

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتا،بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے،حالیہ اقدامات سےکشمیری عوام میں بھارت سے نفرت،ناراضگی اورمزاحمت کئی گنا بڑھی ہے،کشمیریوں کی طرف سے خاموش احتجاج کو طوفان سے پہلے کی خاموشی سمجھا جانا چاہیے،

مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے پرزوردیا.

خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

Comments are closed.