انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی

0
59

انڈین بیس بال ٹیم نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کنفرم کردی

پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر، بیس بال فیڈریش آف انڈیا نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں انڈین بیس بال ٹیم بھجوانے کا اعلان کردیا۔ انڈین بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منوج کوہلی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نام بھیجے گئے مراسلے میں انڈین بیس بال ٹیم کی شرکت کنفرم کرتے ہوئے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتا یا کہ سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ہی کنفرم کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال ٹیمیں (مرد و خواتین) ساؤتھ ایشیا میں نمبر ون ہیں اور انشاء اللہ ہم بیس بال میں دونوں گولڈ میڈلز پاکستان کے لئے جیتیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان سے پاکستان ٹیم کے کیمپ کے سلسلے میں ملاقات کی ہے جس میں کرنل (ر) آصف زمان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان بیس بال ٹیم کا ایشین گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے ٹریننگ کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں لگایا جائے گا۔

Leave a reply