بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا مبینہ ملزم جنیدگرفتارکر لیا ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جنید کو بہادرآباد میں دھوراجی سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کی جا رہی تھیں،رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی، ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں حوالہ ہنڈی کاکام کرتے ہیں،بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل ر ا ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے، ایف آئی اے نے ملزم جنید سے لیپ ٹاپ ،یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد کر لیا واضح رہے کہ 15 جولائی کو ایف آئی اے حکام نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کر لیا گیا.ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی.ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی، ملزم ظفر کا تعلق ایم … بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار پڑھنا جاری رکھیں