سوشل میڈیا پربھارت کی اجاری داری،مہاتیرمحمد شکار،بڑے بڑے نامورشخصیات کے ٹویٹراکاونٹ بلاک،ٹویٹس ڈیلیٹ

0
30

اسلام آباد:سوشل میڈیا پربھارت کی اجاری داری،مہاتیرمحمد شکار،بڑے بڑے نامورشخصیات کے ٹویٹراکاونٹ بلاک،ٹویٹس ڈیلیٹ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پربھارت کی بہت زیادہ مدد کی جارہی ہے ،بھارت کو بچانے اورکشمیریوں اوربھارت کے ہمسائیہ ممالک کو گزند پہنچانے میں ٹویٹر، فیس بک اوردیگرسوشل میڈیا ادارے بھارت کی بھرپور مدد کررہے ہیں


باغی ٹی وی کے مطابق ٹویٹرپربھارت کی مکمل اجارہ داری ہےاوربھارت خفیہ ایجنسی کے ساتھ ملکر امریکہ ، برطانیہ ،فرانس سمیت چند بڑے ممالک کی خفیہ ایجنسیاں تعاون کررہی ہیں اورٹویٹراورفیس بک جیسے اہم میدانوں میں ہر اس اقدام کوشش اورخبرکوپس پشت ڈال دیا جاتا ہے جس سے بھارت کو نقصان پہنچتا ہو

 

 

یہ بھی معلوم ہوابھارت کے میجرگورایا نے اس حوالے سے ایک گروپ تشکیل دیا ہوا ہے ، جوٹویٹراتھارٹی اورایسے ہی فیس بک اتھارٹی کو ایسی ٹویٹس کے بارے میں اکساتا ہے جوبھارت کے مفاد میں نہ ہوں ، اورپھرٹویٹرایسی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیتا ہے یا پھراکاونٹ ہی معطل کردیتا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق میجر گورایا نے دنیا کی ایک عظیم شخصیت ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد جیسی بڑی شخصیت کی آواز کودبا دیا ہے ،

میجر گورایا نے داعشی آرمی کے نام سے اکاونٹ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے یہ گروپ پاکستان سمیت دنیا بھر کی عظیم شخصیات کا ٹویٹراکاونٹ معطل کروا چکا ہے

Leave a reply