کشمیر و پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالا بھارتی صحافی گرفتار،گھناؤنا الزام لگ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بھارتی پولیس نے بھارتی ٹی وی کے صحافی کو گرفتار کر لیا

ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارناب گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے .ممبئی پولیس کے مطابق ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارناب گوسوامی کو انٹیریز ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اکسانے کے وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق، ممبئی پولیس صبح صبح ارناب کے گھر پہنچ گئی تھی اور پولیس نے ان کو گرفتار کیا،بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق، ریپبلک ٹی وی نے اپنے چینل پر فوٹیج شئیر کیا ہے جس میں ممبئی پولیس ارناب کے گھر میں گھستی نظر آ رہی ہے اور گھر کے اندر ارناب سے زور زبردستی کی جا رہی ہے۔ اے این آئی نے کچھ اسکرین شاٹ شئیر کئے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس آفیسر ارنب کا ہاتھ پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔ ارناب گوسوامی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ زور زبردستی کی ہے۔

ارناب گوسوامی نے ممبئی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ساس۔ سسر، بیٹے اور بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ارناب نے ممبئی پولیس پر غنڈہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں خاندان سے بات کرنے سے روکا گیا۔ دوا دینے سے بھی روکا گیا۔ اس کے بعد اگوسوامی کو ممبئی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

ایک سینئر پولیس آفیسر سچن وازے کا کہنا ہے کہ گوسوامی کو خودکشی کے معاملے میں 2018 کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا ، جو مقدمہ پہلے بند کردیا گیا تھا اور اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی صحافی ارناب انڈین میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں، ارناب کشمیریوں کے خلاف بھی زہر اگلتے رہتے ہیں اسلئے بھارتی مسلمانوں سمیت دنیا بھر میں ارناب کو متعصب ترین صحافی سمجھا جاتا ہے

ہئر لیس ود برین لیس ، انوپم کھیر اور ارناب گوسوامی پر سٹوڈنٹ لیڈر کا تبصرہ

ارناب گو سوامی پاکستان کے خلاف بھی پروپئگنڈہ کرتا رہتا ہے، گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر ٹڈی دل کے حوالہ سے بھی ارناب نے ہی پروپیگنڈہ کیا تھا کہ ٹڈی دل پاکستان نے بھیجی ہیں بھارت اور پاکستان نے ٹڈی دل کو دہشت گرد بنا کر بھیجا ہے

معروف اینکر، تجزیہ نگار مبشر لقمان کا بھارتی صحافی ارناب کو چیلنج ، کیا چیلنج دیا دنیا ہی حیران ہوگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.