انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور

0
31

جکارتا: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے دارالحکومت کو جکارتہ سے جنگلوں سے گھرے مشرقی کنارے پر واقع بورنیو جزیرے منتقل کریں گےپیش کردہ مقام علاقائی شہروں بالکپاپان اور ساماریندا کے نزدیک ہے جہاں قدرتی آفات کا خدشہ کم ہے اور حکومت کے پاس وہاں پہلے ہی 1 لاکھ ہزار ہزار ہیکٹ (4 لاکھ 45 ہزار ایکڑ) زمین کی ملکیت موجود ہے۔

صدر جوکو ویدودو نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا تھا کہ ‘یہ جگہ بہترین ہے ، یہ انڈونیشیا کے وسط میں ہے اور شہری علاقوں سے بھی قریب تر ہے۔

ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ گورننس، کاروبار، مالیات، تجارت اور سروسز کا مرکز ہونے کی وجہ سے جکارتا پر بوجھ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔جکارتہ میں مقیم پولیٹیکل رسک اینالسٹ کیون او رورکے کا کہنا تھا کہ جاوا جزیرے سے دارالحکومت تبدیل کرنے سے اتحاد مزید مستحکم ہوگا۔

صدر جوکو ویدودو کا کہنا تھا کہ جکارتا میگا سٹی رہےگا اور چند دہائیوں تک مالیات اور تجارت کا مرکزبنا رہے گا تاہم اسے ماحولیاتی تبدیلی کےسنگین خدشات لاحق ہیں پیش کردہ اقدام پر بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ بورنیو جزیرے پر تعمیرات کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا جس میں 15 لاکھ سرکاری افسران کی منتقلی 2024 تک 466 کھرب روپیہ (33 ارب ڈالر) لاگت سے کی جائے گی۔

برطانیہ میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز

تاہم اب انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے عملدرآمد میں تاخیرہوئی۔

امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا ملیشیا اور برونائی سے ملنے والے بورنیو جزیرے کا حصہ جسے کلیمنتان کے نام سے جان جاتا ہے، میں بڑے پیمانے پر کان کنی کی جاتی ہے جبکہ یہاں گھنے جنگلات ہیں اور یہ دنیا کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں اورانگوتان بستے ہیں , ماہر ماحولیات نے دارالحکومت کی تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا کہ اس سے نایاب اورانگوتان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

’ایک بچہ‘پالیسی :چین میں شرح پیدائش کی کم ترین سطح ریکارڈ

Leave a reply