مزید دیکھیں

مقبول

سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

سندھ حکومت نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا...

اوچ شریف: ڈینگی مہم تیز، غفلت پر سخت کارروائی کی وارننگ

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان):...

عالمی بینک کی پاکستان کے ٹیکس نظام پر تنقید،غیر منصفانہ کہہ دیا

اسلام آباد: عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان کے...

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے...

پی آئی اے طیارہ حادثہ،بچ جانیوالے مسافر کی آپ بیتی کی تقریب رونمائی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے۔شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن (بلھن) کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اندس ڈولفن کے تحفظ اور بحالی میں متعلقہ حکومتی اداروں اور نجی تنظیموں کا اہم کردار ہے۔ 2001 میں انڈس ڈولفن کی تعداد صرف 965 کی تعداد تھی، جو 2021 کے سروے کے مطابق بڑھ کر 2100 ہو چکی ہے۔ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ دریا کے ماحولیاتی نظام کی بہتری کی علامت ہے۔ 1879 کے سروے کے مطابق دریائے سندھ میں انڈس ڈولفن کی تعداد 10 ہزار تھی، لیکن بدقسمتی سے بیراجوں کی تعمیر، انسانی سرگرمیوں، دریائی آلودگی اور دیگر اسباب کے باعث ان کی تعداد میں شدید کمی آئی ہے۔ تاہم دریائے سندھ میں بلہن کی تعداد میں مثبت تبدیلی مشترکہ تحفظ کی کوششوں کی ایک اچھے مثال ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم مل کر اپنے قدرتی وسائل کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ ہم نے 2022 میں لیونگ انڈس منصوبے کا آغاز کیا تھا جس میں دریائے سندھ کے ایکوس سسٹم اور آبی حیاب کی افزائش اور تحفظ بھی شامل تھا۔ انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ عوامی آگاہی بڑھانا اور مقامی کمیونٹیز میں ماحولیاتی تعلیم دینا بھی بہت ضروری ہے تاکہ لوگ بلھن کی اہمیت کو سمجھیں اور انہیں بچانے میں تعاون کریں۔

دریائے سندھ میں ڈولفن مچھلی کا شکارکرنیوالوں کا پولیس پارٹی پر حملہ،گرفتار

کیا پاکستان کی دریائے سندھ کی ڈولفن کو بچایا جا سکتا ہے؟

دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو نامعلوم دیہاتیوں نے گولی مار دی

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan