ٹھٹھہ : مہنگائی کی ستائی عوام حکومت سندھ کے خلاف پھٹ پڑی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مہنگائی کی ستائی عوام حکومت سندھ کے خلاف پھٹ پڑی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھٹھہ شہر میں غریب سے آٹا بھی چھیناجاچکاہے ، شہر میں بڑھتی مہنگائی میں غریب دب چکا ہے، اب آٹا 130 روپیہ کلو کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت سندھ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ،آفیسران صرف فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہیں اور ہرطرف آٹے کی فراوانی نظرآتی ہے ،عملاََ حکومت سندھ نے ہم سے اب آٹا بھی چھین لیا ہے، شہریوں مزید کہناتھا کہ ٹھٹھہ شہر میں مزدور کی دیہاڑی 500 روپے ہے اور پیاز 250 روپے فی کلو اور آٹا 130 روپے کلوتک جاپہنچاہے، اب غریب آدمی آٹا بھی نہیں لے سکتااور غریب سے روکھی روٹی کانوالہ بھی چھین لیاگیا ہے ، خدا را ہمارے بچوں پر رحم کیا جاۓ ہمیں آٹے کی سپلائی کم قیمت میں دی جاۓ تاکے ہمارے بچے فاقہ کشی سے بچ سکیں آٹا اور پیاز کی قیمتوں میں کمی کی جاۓ.