مہنگائی کم ہونے لگی :اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی

0
25

اسلام آباد:مہنگائی کم ہونے لگی :اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی ،اطلاعات کے مطابق اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی ہے۔جس کے بعد مہنگائی میں بھی کمی ہونے کے اثارشروع ہوچکے ہیں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق دسمبر کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی ہوئی۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.62 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر ہوئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوئی،

یاد رہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.42ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیے جانے لگے ہیں، ادھر پچھلے ہفتے اسی حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی نوید سنائی تھی ۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عوام کو اگلے ماہ بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں ،ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے لکھا کہ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہوگی۔

Leave a reply