شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے محض مقامی افسروں پر اکتفا کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریوں کی گراں فروشوں کےخلاف کارروائی کے لیے خدمات حاصل کر لی ہیں جو ضلع ہیڈ کوارٹروں اور ملحقہ تحصیلوں میں سرپرائز وزٹ کر کے منڈیوں کے علاوہ دوکانوں پر بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں گے اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے صوبائی سیکرٹری رمضان المبارک کے دوران لگنے والے سستے بازاروں کی بھی چیکنگ کریں گے محکمہ ایس اینڈ جی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں صوبائی سیکرٹریوں کی ڈیوٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے شیخوپورہ میں بازاروں کی چیکنگ کی ذمہ داری سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب کو سونپی گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری سرکاری گوداموں میں پڑی ہوئی گندم کے معیار اور سٹاک کی بھی چیکنگ کریں گے اور ضلع وار پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved