بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات کیا تنگ ۔

0
34

ایبٹ آباد بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرنے کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص پر مقدمات بھی درج کروادئیے۔10دن بعد جیل سے رہائی ملی۔متاثرہ شخص کی ڈی آئی جی ہزارہ اورڈی پی او ایبٹ آباد سے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔ا س حوالہ سے ملکپورہ کے رہائشی ڈاکٹر پرویز راجپوت نے پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس نے بیوہ خاتون سے شادی کی۔ا س کے اہلیہ کے سابق دیورمحمد ساجد کے ایما پر جاوید نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ اس کی غیر موجودگی میں مکان پر قبضہ کرنے ے کیلئے اورتعمیرات رکواکیلئے اس کے گھر پر حملہ کیااوراس کی اہلیہ کو زدوکوب کیا۔بعد ازاں پولیس کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں زیردفعات506,365,337/34,107مقدمات درج کروائے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔وہ 10روز بعد جیل سے رہا ہوا ہے۔ڈاکٹر پرویز راجپوت نے کہا کہ اس کے مکان کا کیس عدالت میں زیرسماعت رہا بعد ازاں باہمی مفاہمت کے بعد کیس ختم کیا گیا۔اس کی اہلیہ کا سابق دیور محمد ساجد مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھمکی آمیز خطوط گھر میں پھینک ر ہا ہے۔ڈاکٹر پرویز کے مطابق بااثر افراد سے اس کے خاندان کے افراد کو جان کا خطرہ ہے۔اسے یا اس کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دای محمد ساجد،جاوید اورا س کے ساتھیوں پر ہوگی۔متا ثرہ شخص نے ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ایبٹ آباد،کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے اوربااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a reply