راولپنڈی میں بیٹے کا ماں کے ساتھ انسانیت سوز اقدام،،ماں نے بیٹے کوپولیس کی تحویل میں دیکھ معاف کردیا

0
26

راولپنڈی:راولپنڈی میں بیٹے کا ماں کے ساتھ انسانیت سوز اقدام،،ماں نے بیٹے کوپولیس کی تحویل میں دیکھ معاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں بیٹے کا انسانیت سوز اقدام، کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بیٹے نے اپنی ہی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کپڑے بھی پھاڑ دئیے، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ریس کورس کے علاقے چمن آباد میں بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ماں کے پولیس سے رجوع کرنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ماں نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹے ذیشان کے گھر آئی تو کمیٹی کی رقم کے معاملے پر تکرار ہوگئی، بیٹے سے 40 ہزار روپے مانگے تو وہ غصے میں آگیا، ذیشان نے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ کپڑے پھاڑ دیے اور تین گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا۔

ماں نے پولیس کو مزید بتایا کہ بیٹے نے مجھ سے 51 ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی، واقعہ 5 جولائی کی شب پیش آیا، اب کارروائی کرانا چاہتی ہوں۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور جب ملزم کوعدالت پیش کیا گیا تو ماں اپنے بیٹے کوہتھکڑیوں میں دیکھ کربرداشت نہ کرسکی اور پھرمشروط طورپرمعاف کردیا

Leave a reply