بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری، دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی

0
34

بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری، دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی توپ خانے کے گولوں سے مہرا گاوَں کے 2 شہری زخمی ہوئے،زخمیوں میں 18 سالہ لڑکی بھی شامل ہے،24گھنٹےمیں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 6 شہری شدید زخمی ہیں، زخمیوں میں 2 لڑکیاں بھی شامل ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2016 میں 382 بار سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،2017میں 1881اور2018 میں 3038 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی جانب سے 2019 میں 3351 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،

واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل یواین نےکورونا بحران کے دوران جنگ بندی کی اپیل کی تھی

Leave a reply