کراچی شرافی گوٹھ سے نجی چینل کے ملازمین انجکشن کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار

0
51

باغی ٹی وی :کراچی شرافی گوٹھ سے سے نجی چینل کے ملازمین کو انجکشن کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے

ان ملازمین سے چینل کے مائیک، 45 ممنوع انجیکشنز اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں. پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈھائی لاکھ سے زائد مالیت کے بوسٹن اور سوموٹیک نامی ممنوع ادویات بھی تحویل میں لے لی ہے . ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے
ادھر سندھ رینجرز نے اکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور عدنان شبیر عرف قاری کو مقابلے کے دوران ہلاک کیا۔ محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ کی گرفتاری پر سندھ گورنمنٹ کی طرف سے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا جبکہ عدنان شبیر عرف قاری کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشتگرد تھا، ہلاک دہشتگرد بم دھماکوں، بینک ڈکیتی، فرقہ وارانہ دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی متعدد ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

Leave a reply