fbpx

انا للہ وانا الیہ راجعون:چوہدری خاندان صدمے میں ڈوب گیا:خاندان کے اہم فرد قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

لاہور:انا للہ وانا الیہ راجعون:چوہدری خاندان صدمے میں ڈوب گیا:خاندان کے اہم فرد قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بہت بڑے سیاسی ، سماجی خاندان جسے دنیا چوہدری برادران کے نام سے یاد کرتے ہیں‌، صدمے میں ڈوب گیاہے،

اس حوالےسے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہےکہ مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کے کزن ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ساجد حسین چٹھہ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے سمدھی بھی تھے، مرحوم وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرحوم ساجد حسین چٹھہ کے صاحبزادے علی ساجد چٹھہ کے مطابق ساجد حسین چٹھہ کی نماز جنازہ کل 9 اپریل جمعہ کی نماز کے بعد اڑھائی بجے ان کے آبائی گھر احمد نگر چٹھہ، تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔

ادھر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی، چودھری وجاہت حسین، مونس الہٰی ، سالک حسین، حسین الہٰی اور شافع حسین نے ان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.