fbpx

انقلاب انگیز شخصیت کہ جس نے پوری دنیا پر اپنا اثر چھوڑا

انقلاب انگیز شخصیت کہ جس نے پوری دنیا پر اپنا اثر چھوڑا

باغی ٹی وی . ایران کے انقلاب انگیز رہنما امام خمینی کی شخصیت نے ایران اور اس کے قرب و جوار میں گہرے اثرات چھوڑے .آپ شیعہ مسلک کے مرجع و محور سمجھے جاتے ہیں. انقلاب ایران جسے اسلامی انقلاب کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اس کے بانی ہیں‌.

1979، میں ایران میں ہونے والے خمینی انقلاب میں اس وقت کے شاہ کی حکومت کو ختم کرتے ہوئے ایران میں‌ اسلامی جمہوریہ کی بنیاد ڈالی . ان کو رضا شاہ پہلوی حکومت کی جانب سے گرفتار کیا گیا دوسری طرف ایران سے جلا وطن کر کے عراق بھیج دیا گیا. کچھ دیر ترکی رہے پھر نجف عراق چلے گئے .

نجف میں 13 سال قیام کے دوران درس و تدریس کے علاوہ انقلابی گروہوں کی سربراہی کرتے رہے . ایران کے بعد فرانس چلے گئے . 1979 میں ان کے انقلاب نے ایران اور پوری دنیا کو متاثر کیا . اس طرح دینی و سیاسی تحریکوں نے جنم لینا شروع کردیا ان کا سب سے اہم نظریہ ولایت فقیہ کا نظریہ ہے .


انہوں نے کوشش کی کہ ایران کا آئین اس نظریے کے تحت وقوع پذیر ہو. امام خمینی نے بہت ہی سادہ اور زاہدانہ زندگی گزاری . نجف میں‌جب آپ موجود تھے تو وہاں بھی سادگی سے رہے . اسی طرح جب انقلاب کے بعد آپ دس سال تک ایران میں موجود رہے تو پھر بھی آپ نے بہت سادہ سے گھر میں سکونت اختیار کی . ان کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جو تاریخ کا بڑا ترین جنازہ تھا.