انصاف آپ کی دہلیز پر، ڈی پی او مانسہرہ نے کھلی کچہری لگا لی

0
29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر(پی ایس پی) کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔تفصیلات کےمطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کی جس میں عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی اوراپنے مسائل۔شکایات اور تجاویز سے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو آگاہ کیا۔جن کے فوری حل کےلئیے ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے احکامات جاری کئیے کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس فورس ہے۔خطے کے پائیدار امن کے لئیے خیبر پختونخواہ پولیس نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فوردسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر خیبر پختونخواہ کی عوام نے بھی محب الوطنی کامظاہرہ کرتے ہوۓ پولیس اور سکیورٹی اداروں کاساتھ دیا ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کاکہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔اور میرٹ پر کام کررہی ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے مزید کہا کہ مانسہرہ پولیس عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئیے تمام وسائل برؤۓ کار لا رہی ہے۔

کھلی کچہری کا مقصد پولیس تک عوام کی رسائ اور عوام کے مسائل سے آگاہی ۔جرائم کی روک تھام میں کمی کے لئیے اور ضلع مانسہرہ میں قیام امن کے لئیے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے عوام کےساتھ غلط رویہ رکھنے اور میرٹ پرکام نہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائ کی جارہی ہیں۔اور آئیندہ بھی ایسے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کا سلسہ جاری رہے گا۔جب کہ اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائ بھی کی جارہی ہے ہوائ فائرنگ پر بات کرتے ہوۓ ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ہوائ فائرنگ ایک خاموش قتل ہے کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اپنی وقتی خوشی کے لئیے کسی بےگناہ کا خوشیوں سے بھرا گھر اجاڑ دے منشیات فروشوں کے حوالے سے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں منشیات فروشوں کی کوئ جگہ نہیں ہے۔کھلی کچہری کے پلیٹ فارم سے میسج دیتے ہوۓ ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ تمام منشیات فروش یا تو یہ مکروہ دھندہ چھوڑ دیں یا پھر ضلع مانسہرہ چھوڑ دیں۔ورنہ بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

ایسے تمام افراد کے خلاف تمام ایس۔ایچ۔او صاحبان کو سخت قانونی کاروائیوں کا حکم بھی دےدیا گیا ہے اس موقع پر عمائدین علاقہ۔عوامی نمائیندوں۔اور مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنےوالی عوام نے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کی کھلی کچہری کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ضلع مانسہرہ کی عوام معاشرتی جرائم کی روک تھام کے لئیے مانسہرہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی کالے شیشوں والی گاڑیوں ، پولیس لائٹس اور کمسن رائیڈرز کےخلاف کاروائ کے مطالبے پر انھوں نے ٹریفک انچارج کو ایسے تمام افراد کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کرنے کا حکم بھی دے دیا کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر نے عوام کی درخواستیں/کمپلینٹس بھی وصول کی۔کچھ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے گئیے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لئیے موقع پر موجود پولیس افسران کواحکامات بھی جاری کر دئیے۔

Leave a reply