انصاف امداد پروگرام،کتنے لاکھ درخواستیں ہوئی موصول؟

0
27

انصاف امداد پروگرام،کتنے لاکھ درخواستیں ہوئی موصول؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی ہے کہ پنجاب میں تبلیغی جماعت کے تمام ارکان کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے،تمام اضلاع سے تبلیغی جماعت کے ارکان کی مکمل فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں،دوسرے صوبوں اور بیرون ملک موجود ارکان کا ڈیٹا جمع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق ڈیوٹی دینے والی پولیس،وارڈنز اور دیگر عملہ کی بھی سکریننگ ہوگی،انصاف امداد پروگرام کے تحت تک97لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں.

دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا  آغاز کر دیا گیا ہے -زکوۃ کے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں -وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کو کل تک مالی امداد پہنچ جائے گی -پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے -چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی-وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن ہے

درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی اور لاکھوں لوگوں کو تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی- درخواست گزاروں کو کسی دفتر میں نہیں آنا پڑے گا -آن لائن صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی -مالی امداد کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہو گی اوردرخواست گزار شکایات بھی آن لائن درج کرا سکیں گے-

Leave a reply