ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی )نامہ نگار راجہ قریشی)انصاف جفاکش یونین CBA کا بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج
تفصیل کے مطابق انصاف جفاکش یونین CBA سوئی سدرن گئس کمپنی لمیٹڈ سندھ بلوچستان کی کال پر ادارے میں گذشتہ دو دنوں سے مزدوروں کا بازوؤں پر کالی پٹی اور احتجاجی بینرز لگا کر احتجاج جاری سی بی اے رہنماؤں عادل حسین ۔ ندیم خان ۔ سید ساجد شاہ جیلانی ۔ دین محمد جمالی اور دیگر کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سال سے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی تخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور پچھلے چارٹر آف ڈمانڈ میں ایگریمنٹ کہ مطابق مراعات نہ دینے اور انتظامیہ کی جانب سے ٹال مٹول اور ہٹ دھرمی کے باعث مزدور مالی بدحالی کا شکار ہونے اور فاقہ کشی کا شکار ہونے لگے ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے سی بی اے یونین کی جانب سے مرحلہ وار احتجاج جاری رہے گا
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved