انصاف نہیں ملا، بلاول کا احتجاج

0
41

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاڑکانہ میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں پورے ملک کا دورہ کیا تھا،ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے،کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے؟ذوالفقار بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا،پیپلزپارٹی نے1973کے آئین اور 18ویں ترمیم کےلیے قربانیاں دیں،

لاڑکانہ جانا بلاول کو مہنگا پڑ گیا،بلاول کے ساتھ کیا ہوا؟ اہم خبر

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جمہوری انسانی حقوق پر حملے کررہے ہیں،عوام دشمن بجٹ سے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، سلیکٹڈ حکومتیں ہمیشہ عوام کے حقوق سلب کرلیتی ہیں،سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل کو سلب کرلیتی ہیں،پی ٹی آئی اور سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں،ایسی عوامی حکومت چاہتے ہیں جو غریب کو ریلیف دے، عوام کو ریلیف دے،

مولانا نے بلاول کے بارے میں ایسا کیا کہ دیا کہ شیخ رشید غصے میں آ گئے

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ غیر جمہوری حکومت کے خلاف جدو جہد کا سفر شروع ہوگا،میں نے پروگرام تشکیل دیئے ہیں، ہم ملک بھر میں جائیں گے، کراچی سے پروگرام کا آغاز کریں گے 18 اکتوبر کو پہلا جلسہ ہو گا،کراچی سے کشمیر تک تحریک چلائیں گے ،تھرپارکر، کشمور، جنوبی پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں بھی جائیں گے ،ہمیں مل کر پی ٹی آئی حکومت اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے،

نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

Leave a reply