انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی بڑی کامیابی، 50 ملکوں نے کشمیر سے متعلق بھارت کے سامنے رکھے پانچ مطالبات، اہم خبر

0
56

مقبوضہ جموں وکشمیرکے معاملے پرپاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسانی حقوق کونسل کےایوان سےمشترکہ بیان لینےمیں کامیاب ہو گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مشترکہ بیان کی 58 ملکوں نے حمایت کر دی، ان ممالک نے بھارت کے سامنے 5 مطالبات رکھ دیے ہیں، مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 50ممالک نےبھارت کےسامنے5مطالبات رکھ دیئے ہیں، پہلے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں سےآزادی کا حق نہ چھینا جائے،گرفتاررہنمارہاکیےجائیں، دوسرا مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی میڈیااورانسانی حقوق کی تنظیموں کورسائی دی جائے، تیسرا مطالبہ پیش کیا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ختم کیاجائے،

اسی طرح چوتھے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرسےکرفیوکافوری خاتمہ کیاجائے، پانچویں مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنرکی سفارشات پرعمل کیاجائے،

Leave a reply