fbpx

انسانی جان بچانے والے آکسیجن گیس سلنڈر نایاب

قصور
انسانی جان بچانے والی آکسیجن گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری،فیس ماسک کی طرح نایاب ہونے کا خدشہ،حکومت بروقت ایکشن لے

تفصیلات کے مطابق انسانی جان بچانے والے آکسیجن گیس سلنڈر نایاب ہوتے جا رہے ہیں 12.8 کے جی کا سلنڈر جو کہ محض ایک ہفتہ قبل 10750 کا تھا اچانک اضافے سے 15500 کا ہو گیا ہے کوویڈ 19 کی تیسری خطرناک لہر پر میڈیسن سپلائرز نے من مانی قیمتیں لگانا شروع کر دی ہیں جس سے آکسیجن گیس کا فیس ماسک کی طرح نایاب ہونے کا خدشہ ہے
واضع رہے کہ گزشتہ سال 5 روپیہ والا وائٹ،گرین،بلیو فیس ماسک 100 روپیہ اور 100 روپیہ والا کے این 95 ماسک 1000 روپیہ میں فروخت ہوتا رہا ہے اگر گورنمنٹ نے آکسیجن سلنڈر کی قیمت قابو نا کی تو بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے لہذہ گورنمنٹ ان بلیک مارکیٹنگ مافیا کے خلاف جلد سے جلد آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور فیس ماسک کی طرح آکسیجن گیس بھی بیرون ملک سے وافر مقدار میں منگوائے تاکہ ان بلیک میلروں کو منہ کی کھانی پڑے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.