انسان کے گھروں میں قید سے جانور خوب فائدہ اٹھانے لگے، شاہراہوں پر چہل قدمیاں شروع کردیں

انسان کے گھروں میں قید سے جانور خوب فائدہ اٹھانے لگے، شاہراہوں پر چہل قدمیاں شروع کردیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ؛ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت کم ہے اوراس وجہ سے جنگلی حیات کو باہر نکلنے کا موقع ملا ہے. ایسے ہی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جب اسلام آباد کی سڑکوں پر چیتے باہر نکل آئے، چیتے کے باہر نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کتنے سکون اور اطمینان سے یہ جانور ان سٹرکوں پر مٹر گشت کررہا ہے جہاں ان کا نکلنا محال تھا.اسی طرح نتھیا گلی میں ایک چینتا فٹ پاتھ پر بڑے سکون و اطمینان سے لیٹا ہوا ہے.
لاک ڈاؤن ، اسلام آباد ایف سیکٹر میں چیتے آگئے#COVID2019 #Islamabad pic.twitter.com/8MPX6FLJrT
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 13, 2020
ایسی ہی بعض ویڈیوز وائرل جانوروں کے آبادی میں نکلنے کی وائرل ہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ جب ایک ہرن کا بچہ ساحل سمندر پر شیخیان بکھیر رہا تھا .اور اچھل کود رہا تھا . خود کو ملی محدود آزادی سے وہ اپنے جشن کے لمحات سے محظوظ ہورہا تھا. ان سارے حالات سے شاید قدرت کو بھی مقصود ہو کہ یہ مخلوق بھی تھوڑی چہل قدمی کر کے انسانوں کی شاہراہوں اور گزر گاہوں میںآ سکیں.