انسداد دہشت گردی عدالت کا نواز شریف بارے اہم فیصلہ آ گیا

انسداد دہشت گردی عدالت کا نواز شریف بارے اہم فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے دھرنوں کے دوران نوازشریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے نواز شریف، چودھری نثار ودیگر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کر دیا، شاہ محمود قریشی نے نوازشریف کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

عمران خان بری،لیکن تحریک انصاف کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

قبل ازیں اسی عدالت نے 29 اکتوبر کر پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا تھا تا ہم عدالت نے و فاقی وزراء کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ،اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر کو 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے صوبائی وزیر علیم خان، شوکت یوسفزئی اور جہانگیر خان ترین کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ،پاکستانی عوامی تحریک کے رکن مبشر علی بھی مقدمہ سے بری کر دیئے گئے تا ہم طاہر القادری بدستور اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.