انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

0
46
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب #Baaghi

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی زیادہ آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، انسداد دہشتگردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہرنعمت سے نوازا ہے،پاکستان کو گزشتہ 2 د ہائیوں سے جنگ کا سامنا رہا ہے ،دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کونقصان پہنچایا،نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمز بنائیں گے وقت آ گیا ہے عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگست میں پی ٹی آئی کی حکومت کے 3سال مکمل ہورہے ہیں،ہم نے جس طرح کی جنگیں لڑی اس کو ہم بیان نہیں کرسکے،دنیا میں ہماری شہادتوں اور قربانیوں کا تذکرہ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونا چاہیے14اگست کو پی ٹی وی، ریڈیو اور اے پی پی کو ڈیجیٹل کریں گے کراچی میں فلم اسکول بنا رہے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے کئی قربانیاں دیں، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے،

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (NASFF) وزارتِ اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے جس کی بدولت نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کو کام کرنے کے لئے نہ صرف ایک پلیٹ فارم مُہیا کیا گیا ہے بلکہ اعلی سطح پر اسکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے یہ اپنی طرز کاپہلا شارٹ فلم فیسٹیول ہے فلم فیسٹیول میں ا سٹوڈنٹ ،پروفیشنل اورموبائل فون کیٹگری شامل کی گئی ہیں موبائل فون سے بنائی گئی شارٹ فلمز شامل کرنے کا مقصد زیادہ سےزیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا فیسٹیول کی ماسٹرتھیم پاکستان کےبارے میں عمومی تاثرکوحقیقت سےہم آہنگ کرنا ہے

نومبر 2020 میں نوجوانوں کو6 مختلف تھیمز دی گئیں نوجوانوں نےثقافتی ،سماجی اورخواتین کےمعاشرےمیں کردارپرمبنی فلمیں بنائیں وادی سندھ کی تہذیب اورعلاقائی ثقافتوں پربھی شارٹ فلمیں بنائی گئیں زراعت اورانسان دوستی،جذبہ ایثارپربھی فلمیں بنائی گئیں فلموں میں چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں

اس فیسٹیول کی بدولت فلم انڈسٹری سے شغف رکھنے والے افراد کو پوری دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت، انسان دوستی اور اور مثبت معاشرتی اقدارکو اجاگر کرنے کا موقع ملےگا جس سے بین الاقوامی ناظرین کے سامنے پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

Leave a reply