انسداد ڈینگی مہم،شادی ہال، معروف بیکری، پرائیویٹ سکول،نجی ہسپتال کیخلاف کاروائی

انسداد ڈینگی مہم،شادی ہال، معروف بیکری، پرائیویٹ سکول،نجی ہسپتال کیخلاف کاروائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سہیل چوہدری کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی انسدادڈینگی لاروا ٹیموں کی درجنوں کارروائیاں راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں ڈینگی لاروا نکلنے پر شادی ہال،معروف بیکری۔پرائیویٹ سکول۔نجی ہسپتال سمیت درجنوں کاروباری مراکز سر بمہر کردئیے۔ متعدد کو جرمانےجبکہ درجنوں کاروباری مراکز کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی کی انسداد ڈینگی لاروا ٹیموں کی راولپنڈی کے مختلف دیہی علاقوں میں کاروباری مراکز پر انسپیکشن کی گئی دوران چیکنگ انسدادڈینگی لاروا ٹیموں نے معروف گورمے بیکری میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گورمے بیکری کو سیل کردیا جبکہ ہیلتھ انسپکٹر عامر سجاد کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیموں نے دوران چیکنگ ڈینگی لاروا ملنے پر نجی سکول۔ علی چلڈرن ہسپتال۔گلیکسی شادی ہال میں ڈینگی لاروا پائے جانے کے بعد سیل کردیئے

جبکہ انسپیکشن ٹیموں نے مختلف کارباری مراکز میں وارننگ نوٹس کے باوجود جاری ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر درجنوں مراکز کو جرمانے کیے اور وارننگ نوٹس جاری کردئیے.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈاکٹر آصف نوید نے کہا کہ ڈینگی وبا کو روکنے کےلیے شہری تعاون کریں اپنے علاقے میں وہ مقامات جہاں پانی کھڑا ہوتا ہے انہیں صاف اور خشک رکھیں ڈینگی ایک مرض ہے جس انسانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے اس سے بچاو کےلیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں جہاں سپرے کی ضرورت ہے نشاندہی کی جائے ڈینگی لاروا کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لیے لاروا ملنے پر کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں ہوگی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی

Comments are closed.