انتہائی اہم شخصیت 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری

0
19

انتہائی اہم شخصیت 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری

احتساب عدالت نے اسٹیل مل کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا سابق چئیرمین معین آفتاب کو باعزت بری کر دیا

سابق چئیرمین معین آفتاب 12 سال بعد احتساب عدالت سے عدم ثبوت پربری ہو گئے معین آفتاب کے بری ہونے کا مختصرفیصلہ احتساب عدالت نمبر4 نے سنایا سابق چئیرمین معین آفتاب پر 31 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام تھا ،2012 سے معین آفتاب احتساب عدالت کے ریفرنس میں بطورملزم پیش ہو رہے تھے ،کروڑکی رقم خردبرد کرنے پرمعین آفتاب ڈھائی سال سے زائدایف آئی اے کی حراست میں رہے عدالتی کارروائی کے دوران 22 گواہان کے بیانات ریکارڈکیے گئے الزامات پرعلیحدہ علیحدہ 10 مقدمات درج کیے گئے 2009 میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسٹیل مل کرپشن پر ازخودنوٹس لیا

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

پاکستان اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ7سال بعد سنا دیا گیا

نیب کے مطابق اسٹیل ملزکے لیے خام مال انٹرنیشنل مارکیٹ سے زائد قیمت پرخریدا گیا ،ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کوہوا اوراسٹیل ملزخسارے میں گئی، سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ ودیگرکے خلاف 2012 میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا ،

Leave a reply