fbpx

انتخابی مہم ، پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کی این اے 249 کی خاص برادریوں سے ملاقاتیں

انتخابی مہم ، پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کی این اے 249 کی خاص برادریوں سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی : پاک سر زمین پارٹی نے حلقہ 249 میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مزید رابطے تیز کردیے ہیں. اس سلسلے میں شبیر قائمخانی بھائی اور ہمایوں عثمان بھائی نے حلقے میں کئی ایک کارنر میٹنگ کی ہیں. جس میں کئی کمیونٹی کے افراد کو ملا گیا اور ان کے ساتھ میٹنگ کی گئی .


پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے این اے 249 میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں جس کو زبردست عوامی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی اور این اے 249 سے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائمخانی نے بلدیہ ٹاؤن، سیکٹر9A میں جامعہ مسجد احیا العلوم کے امام مفتی عبدالرحمان اور پٹنی برادری کے معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاک سر زمین پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا۔


سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کے چودہ ایم این اے ان کو کراچی کے مسائل اور انکا حل نہیں بتاسکتے جو مصطفی کمال اکیلا سمجھا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اگر موقع دیا تو ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کریں گے کیونکہ میری آواز کو پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا، سب کو میری بات سننا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور ان کا حل بھی جانتا ہوں۔

میرے دور میں بچھائی جانے والی 65 کلومیٹر لمبی پانی کی پائپ لائن جس سے 60 لاکھ گیلن پانی بلدیہ کو ملتا تھا، آج واٹر بورڈ کے اعلی افسران بتاتے ہیں اس لائن سے 168نئی آبادیوں کو کنکشن دے دیا گیا اور بلدیہ کا پانی بند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہے اس موقع پر عوام نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 249 میں بھرپور طریقے سے تعان کرنے کی یقین دہانی کرائی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.